ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ’نو روڈ، نو ووٹ‘۔شیرور میں انتخابی بائیکاٹ کا نیا طریقہ

’نو روڈ، نو ووٹ‘۔شیرور میں انتخابی بائیکاٹ کا نیا طریقہ

Sat, 03 Mar 2018 19:48:26    S.O. News Service

شیرور 3مارچ ( ایس او نیوز) انتخابات کا موسم آتے ہی بہت سارے گروپ اپنے اپنے مفادات کے لئے سیاسی لیڈروں اور پارٹیوں سے سودے بازیاں کیا کرتے ہیں۔ لیکن بھٹکل کے پڑوسی شہر شیرور کے ایک علاقے میں وہاں کے لوگوں نے ’نو روڈ، نو ووٹ‘کے عنوان سے ایک نئے انداز کی مہم چھیڑ دی ہے ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق شیرور ہاڈوین کونے نامی علاقے کے عوا م نے اس طرح کا فیصلہ کیا ہے۔کیونکہ شیرور مارکیٹ سے ہاڈوین کونے ، مودرے مکّی، کولی ہیتلوجیسے دیہاتوں میں جانے کے لئے ہاڈوین کونے روڈ کا بہت ہی زیادہ استعمال ہوتا ہے۔اس روڈ کی تعمیر کے لئے گزشتہ کئی برسوں سے یاد داشتیں دی جاتی رہی ہیں۔ لیکن سیاسی لیڈران، سرکاری افسران اور متعلقہ محکمے کی طرف سے ابھی تک کوئی مثبت اقدام نہیں کیا گیا ہے۔ اس پس منظر میں مقامی نوجوانوں اور عوام نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس بار انتخاب کے موقع پر اگر ان کے علاقے میں سڑک کی تعمیر ہوگی تب بھی وہ لوگ کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہیں دیں گے۔اس مہم کے سلسلے میں سڑکوں کے کناروں اور رکشہ وغیر ہ پر’نو روڈ، نو ووٹ‘کے پوسٹرس چسپاں کیے گئے ہیں۔دیکھنا یہ ہے کہ سیاسی امیدوار اور متعلقہ حکام عوام کو اس فیصلے سے باز رہنے اور انہیں راحت پہنچانے کے سلسلے میں کیا اقدام کرتے ہیں۔


Share: